اسلام آباد(نا مہ نگار)آئیسکو ریجن میں حالیہ جاری بارشوں اورنالوں میں طغیانی کے باعث چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر امجد خان کی ہدایات پرآپریشن،کنسٹرکشن اور جی ایس او فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔متعلقہ علاقوں خصوصی طور پر راولپنڈی اور گردونواح کے افسران و عملے کی تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو کے احکامات پر فلیڈ فارمیشنز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔بجلی تنصیبات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور آنے والے فالٹز کو بروقت کلئیر کیا جا رہا ہے۔مگر بارش اور گلیوں میں پانی کے باعث فلیڈ سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح آئیسکو افسران و عملہ صارفین کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔مرکزی کنٹرول روم سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امجد خان اور آپریشن ڈائریکٹر محمد اسلم خان بجلی کی ترسیل کی مکمل اور براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔