اسلام آباد مزید 18واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کیمل تعداد 103ہو گئی

اسلام آباد(وقائع نگار) کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ واٹر سپلائی شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے اس سلسلے میں مزید 18فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد آپریشنل کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی با آسانی میسر ہو۔تفصیلات کے مطابق یہ 18 فلٹریشن پلانٹس آئی سیریز،جی سیریز اور ایف سیریز میں تین ماہ کی قلیل مدت میں بنائے گئے ہیں۔ اس سے قبل شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 85 فلٹریشن پلانٹس استعمال ہو رہے تھے نئے فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کے بعد اب شہر میں مجموعی طور پر 103 فلٹریشن مکمل طور پر فعال ہیں۔واضح رہے فلٹریشن پلانٹس سے فراہم کئے جانے والے پانی کے ٹیسٹ مستقل بنیادوں پر ہر ماہ سی ڈی اے لیبارٹری سمیت پی آر ڈبلیو آر سے کروائے جاتے ہیں تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔ مزیدبرآں تمام فلٹریشن پلانٹس 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں تاکہ شہری اپنی سہولت کے ساتھ پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں.مزیدبرآں فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال اور پانی کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لئے  این جی اوز کی مدد سے پانی کی کوالٹی مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے تاکہ فلٹریشن پلانٹس کی بروقت دیکھ بھال، منٹینس کو باقاعدگی کے ساتھ کی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن