ملتان(خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ رفیدہ ہال گرلز ہاسٹل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طالبات کیلئے مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیابعدازاں ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ انتہائی نگہداشت کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور شعبے میں مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا پروفیسر ڈاکٹر ندیم خان نے وائس چانسلرکو شعبے سے متعلقہ آمور بارے بریفننگ دی۔