تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اسلامی تعلیمات پہنچانے کیلئے کوشاں: علامہ ادریس رانا

Jul 26, 2022

وہاڑی (کرائم رپورٹر ) مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران علامہ محمد ادریس رانا نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن دین اسلام کا جھنڈا لیکر نکلی ہے ہمارا مقصد پوری دنیا میں اسلام کی پر امن تعلیمات کو پہنچانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب نور احمد سہو،  راو غلام مصطفی ، چوہدری جاوید اشرف وڑائچ ،چوہدری اقبال یوسف ،  چوہدری نوید احمد جٹ ، ڈاکٹر راؤ منورطاہر ، پیر سید افضل ہاشمی ، ڈاکٹر رانا منیر ، عبدالمتین راجہ ، محمد امین بھٹہ ، ریاست علی چڈھر ، ناصر وصلی ، چوہدری ثقلین ، عبدالخالق بھٹی ، رانا قمر ، ظہور احمد سگو ، چوہدری بشیر قادری ، فصیح الزمان قمر جوئیہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی علامہ محمد ادریس رانا نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں جنہوں نے پیار محبت اور امن کا درس دیا ان کی تعلیمات میں ہمیشہ امن و امان بھائی چارہ کا درس ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنی 2025  پالیسی کے منشور کے تحت 25000 مراکز تعلیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اسلام امن کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچے جنوبی پنجاب نور احمد سہو نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ اسلام کی ترویج کے لئے کام کئے گئے۔

مزیدخبریں