لاہور (نامہ نگار) ستوکتلہ کے علاقے ناز ٹائون میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی 2سالہ بچی عالیہ اقبال کی لاش ریسکیو ٹیموں نے گٹر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ علاقے میں سوگواری کی فضا چھا گئی۔ بچی کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق ڈھکن نہ ہونے پر بچی اچانک گٹر میں گرنے سے گندے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھی۔ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
بچی