گجرپورہ: پولیس وین کی زد میں آ کر 2 سالہ بچی جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں تیز رفتار پولیس وین کی زد میں آکر دو سالہ بچی ہلاک ہو گئی جبکہ پولیس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ گجر پورہ کے علاقے میں تیز رفتار پولیس وین نے بے قابو ہو کر دو سالہ بچی سکینہ طارق کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جبکہ حادثے کے بعد پولیس ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔ بچی کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔ پولیس نے بچی کے والد طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گجرپورہ /بچی ہلاک

ای پیپر دی نیشن