نئی دہلی، سرینگر ،جموں(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے پیر کے روز خود کشی کر لی ہے ۔ جموں میں پاکستان سے ملنے والی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ایک سب انسپکٹر رام دیو سنگھ نے بی ایس ایف چوکی پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ایک سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جب ایک جونیئر رینک کا سپاہی صبح کے وقت رام دیو سنگھ کے کمرے میں پہنچا تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کا ذاتی ہتھیار اس کے پاس سے ملا ۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل نمبر7 میں بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ پیر کے روز جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی۔ یاسین ملک نے عدالتی سماعتوں کے دوران منصفانہ ٹرائل اور عدالتی کارروائی میںذاتی طوپر پیش ہوئے جبکہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت ہر گھر ترنگا مہم کیلئے لوگوں کو بھارتی پرچم خریدنے پر مجبور کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب الوطنی مسلط نہیں کی جا سکتی۔
کشمیر