ملتان‘ رحیم یارخان‘ کبیر والا (سپیشل رپورٹر‘ کرائم رپورٹر‘ نمائندہ نوئے وقت) پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری ا شرف راہی کے قتل کا معاملہ۔ پنجاب بار کی کال پر ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کر دی گئی۔ پنجاب بار کی کال پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلاء پر حملوں اور قتل کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے ، حکومت اور متعلقہ حکام وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کا فوری طور پر نفاز کرے۔ سیکرٹری پنجاب بار ارشد راہی کے بیہمانہ قتل کی پرزور مزمت کرتے ہیں ، ملتان میں ایڈوکیٹ سید مدثر بخاری پر قاتلانہ حملہ ہوا جو افسوسناک ہے۔رحیم یارخان میں صدرڈسٹرکٹ بارچوہدری بشارت علی ہندل، جنرل سیکرٹری ملک اعجازاحمد بوہڑسمیت سینئر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنرل سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کاقتل کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے، قتل میں ملوث ملزمان کوفی الفور گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ تحصیل کچہری کبیروالامیں مکمل ہڑتال کی گئی اور تحصیل کچہری کبیروالا کے مین گیٹ پراحتجاجی دھرنا دیا گیا اور مقامی وکلا کیخلاف مقدمات کی بھی مذمت کی گئی۔
وکلا کی ہڑتال
سیکرٹری پنجاب بار کے قتل کیخلاف ماتحت عدلیہ میں وکلا کی ہڑتال
Jul 26, 2022