پنجاب پبلک سروس کمشن کا یکم اگست سے ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمشن کا یکم اگست سے ای پیمنٹ سسٹم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم اگست  سے تمام اسامیوں کے لئے فیس ای پیمنٹ کے ذریعے وصول کی جائے گی۔ مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد امیدروار کو ایک پی ایس آئی ڈی کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ امیدوار اس کوڈ کی مدد سے آن لائن فیس جمع کرائیں گے۔ فیس انٹرنیٹ بنکنگ، اے ٹی ایم، موبائل بنکنگ اور ون لنک کے ذریعے ادا کی جا سکے گی۔ امیدوار ایزی پیسہ، یو پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔
ای پیمنٹ سسٹم

ای پیپر دی نیشن