پاپائے روم معذرت کرنے کینیڈا پہنچ گئے:وزیراعظم کا خیرمقدم

Jul 26, 2022

ویٹی کن سٹی(این این آئی)رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کینیڈا کے پانچ روزہ دورے پر مغربی صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں پہنچ گئے ۔ان کے اس دورے کا خاص مقصد رومن کیتھولک چرچ میں مشنریوں کے مقامی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک پر معذرت طلب کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا میں چرچ سے متصل نام نہاد رہائشی اسکولوں میں گذشتہ برسوں کے دوران میں تعلیم حاصل کرنے والے مقامی بچوں کے ساتھ پادریوں کی بدسلوکی کے واقعات کی پریشان اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں اور مقامی لوگ ان غلط کاریوں پررومن کتھولک چرچ سے معافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایڈمنٹن پاپائے روم کے کینیڈا کے دورے کا پہلاپڑا ہے۔اس کے بعد وہ دو اور مقامات پر جائیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہ نفس نفیس دوسرے حکام کے ساتھ پوپ کا خیرمقدم کیا ہے۔پوپ وہیل چیئر پر تھے۔ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دیسی ڈھول پیٹے گئے ہیں اورنعرے بازی کی گئی ہے۔ایک کے بعد ایک مقامی رہ نماں اورزعما نے پوپ کا استقبال کیا اورتحائف کا تبادلہ کیا۔پوپ نے روم سے اپنے ہمراہ طیارے میں سوارصحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک تپسیاتی سفر ہے۔انھوں نے خاص طور پربوڑھے لوگوں اور دادا دادی کے لیے دعاں پر زور دیا۔
پاپائے روم

مزیدخبریں