بالا کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) ناران میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے ان کے دوست زخمی ہو گئے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق سیاحتی مقام ناران میں واقع نوری ٹاپ پر فائرمنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کا نام راجا منظور ہے جنہیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ مقتول دوستوں کے ساتھ سیر کیلئے آئے ہوئے تھے کہ رات اگئے نوری ٹاپ اور رتی گلی کے درمیان ان کے کیمپ میں چھینا جھپٹی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ راجا منظور ریٹائرڈ پرنسپل ہیں جن کی پانچ بیٹیاں ہیں۔
ناران فائرنگ