امیر کویت کے صاحبزادے شیخ احمد نواف خلیجی ریاست کے وزیراعظم نامزد

کویت سٹی + اسلام آباد (این این ٰآئی+ اے پی پی) امیر کویت کے صاحبزادے شیخ احمد نواف الصباح کو خلیجی ریاست کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ایک امیری فرمان کے تحت انہیں نگران وزیراعظم شیخ صباح الخالد کی جگہ نامزد کیا ہے۔ ان کے پیش رو نے مالی اصلاحات پر پارلیمان کے ساتھ اختلافات کے بعد کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے امیر کویت کے صاحبزادے شیخ احمد نواف الصالح کو وزیراعظم نامزد ہونے پر حکومت اور قوم کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔ پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ شیخ احمد نواف الصباح کی قیادت میں کویت ترقی کی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو روزگار اور آگے بڑھنے کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔
شیخ احمد‘ وزیراعظم نامزد

ای پیپر دی نیشن