لاہور (نیٹ نیوز) مرسڈیز نے کچھ عرصے پہلے طے کیا تھا کہ ایک ایسی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی تیار کی جائے جو سنگل چارج پر ایک ہزار کلومیٹر تک سفر کر سکے اور اب وہ کانسیپٹ گاڑی مرسڈیز ای کیو ایکس ایکس کی شکل میں پیش کر دی گئی ہے۔ ای کیو ایکس ایکس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں سفرکرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مستقبل کی گاڑی ہے۔ ویسے اس کو عام صارفین کے لیے تو تیار نہیں کیا جائے گا مگر اس کی ٹیکنالوجیز کو مستقبل قریب میں دیگر گاڑیوں کا حصہ بنایا جائے گا۔ سنگل چارج پر یہ ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ اس گاڑی کی چھت پر سولر پینلز نصب ہیں اور یہ سڑک پر چلتے ہوئے کسی فٹ بال کے مقابلے میں ہوا کو زیادہ بہتر کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
الیکٹرک گاڑی