ای سی سی اجلاس:پانچ برآمدی سیکٹرزکیلئے بجلی اور آر ایل این جی کی قیمت مقرر  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ای سی سی نے پانچ برامدی سیسیکٹرزکے لئے بجلی اور آر ایل این جی  کی قیمت مقرر کر دی اور مقامی گیس کا ریٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ۔ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ کی صدارت میں  ہوا،اجلاس میں وزارت تجارت کی طرف سے سمری پیش کی گئی  جسمیں کہا گیا تھا کہ قبل ازیں ای سی سی  اور کابینہ  کے فیصلوں  کے مطابق پانچ برآمدی سیکٹرز جن  جیوٹ سمیت ٹیکسٹائل،سپورٹس ،لیدر ، کارپٹ ،سرجیکلز  کو  بجلی اور گیس سستی دی جا رہی ہے تاکہ برمدات بڑھ سکیں اور مسابقت قائم رہے ، ای سی سی نے ان پانچ سیکٹرز کے موجودہ  تمام  کنکشنز کے لئے9ڈالر فی ایم بی ٹی یو گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ،اس مقصد کے لئے بجٹ میں سبسڈی کے لئے40ارب روپے رکھے گئے ہیں ،ای سی سی  نے وفاقی کابینہ کو سفارش کی کہ تمام برآمدی سیکٹر  کے لئے مقامی گیس کے ریٹ  کو بڑھا کر1350روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور عمومی صنعت کے لئے ریٹ کو 1550روپے فی ایم یم بی ٹی یو کر دیا جائے ،ای سی سی نے ان برآمدی سیکٹرز کے لئے بجلی کا نرخ9سینٹ فی کلو واٹ آور  کر نے کی منظوری دی ،اس کے لئے  سبسڈی کی مد میں20ارب روپے  رکھی گئی ہے ،پئٹرولیم ڈویژن سستی بجلی اور گیس استعما کرنے والے یونٹوں کی لسٹ فراہم کرئے گا ،ای سی سی نے وزارت اطلاعات  کے لئے  یوم آزادی منانے کے لئے75کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی ای سی سی نے وزارت داخلہ کی طرف سے اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے زر تلافی اور خیر سگالی پیکج کی تجویز کو منظور کر لیا ۔
ای سی سی اجلاس 

ای پیپر دی نیشن