اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہاہے کہ جب کسی سیاسی لیڈر کا خط آجائے تو کوئی ابہام نہیں رہتا، پارٹی صدر پارلیمانی لیڈر کو نامزد کرتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ جب تضاد ہو تو فوقیت پارلیمانی پارٹی کو نہیں، پارٹی سربراہ کو ہوگی، پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پٹیشن 11 بجے واپس کردی گئی، ہم وہاں کھڑے رہے، برائے مہربانی آپ ساری پارٹی کو سن تو لیںشیری رحمان نے کہا کہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے درخواست جمع کروائی نہ ہمیں سنا گیا نہ جے یو آئی کوانہوں نے کہا کہ سیاسی بحران تحریک انصاف پیدا کر رہی ہے، ملک میں اس وقت گو مگوں کی کیفیت ہے، امید ہے اب عدالت فل بینچ تشکیل دے گی، ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔
شیری رحمان
پارٹی سربراہ کی ہدایت ارکان کے فیصلے پر فوقیت رکھتی ہے: شیری رحمان
Jul 26, 2022