سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اتحادیوں سے ایک اہم سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وہ بتادیں کہ ان کا پسندیدہ جج کونسا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہباز شریف کو سازشی پرائم منسٹر کہا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادیوں کی جانب سے فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے. چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔