صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میرے خیال میں آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں، ملک میں آئینی کردار فوج کا نہیں ہوتا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے آئین توڑا ہے اور نہ غداری کی ہے، جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کہ واضح مینڈیٹ بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ غیرملکی خط پر اگر کوئی تحقیقات ہوئی ہیں تو انکو عوام کے سامنے لایا جائے۔