اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ماہر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے خود اس کیس کا فریق بننے کی درخواست کی اس کے بعد انہوں نے دلائل دینے سے انکرا کیا پھر دلائل دیے اور تیاری کا وقت بھی مانگا لیکن جب اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں مل پارہا تو انہوں نے وہ لفظ بائیکاٹ استعمال کیا جو پاکستان کے جوڈیشل سسٹم میں ایلین سمجھا جاتا ہے ۔بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عدالتوں کو دھمکیاں لگا رہے ہیں کہ اگر نوز شریف کے کیسز واپس نہ ہوئے تو خون کی ندیاں بہہ جائیں گی اور خونی انقلاب آجائے گا۔