صوبہ پنجاب کے چیف سیکریٹری نے چودھری پرویزالہٰی کی بطوروزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ چیف سیکریٹری دفتر سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے ہیں۔چیف سیکریٹری دفتر سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔