پی ٹی آئی سربراہ کی بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ

لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے  احکامات منسوخ کر دیئے انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمی خان کے بارے میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی تفتیشی افسر نے بتایا دونوں خواتین مقدمہ میں عبوری ضمانت  پر ہیں ہے اور ان کے ضمانت کا ہونے کے علم نہ ہونے کی وجہ سے  اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی۔  عدالت نے دونوں بہنوں کے ضمانت پر ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے  کی کارروائی کا حکم منسوخ کر دیا. عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تحریک انصاف کے 22 رہنماوں کو جناح ہاوس حملہ میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...