سونا 800 روپے تولہ سستا: ڈالر 60 پیسے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے سستا ہو کر 2لاکھ 24ہزار 500روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو دس گرام سونے کی قیمت میں 685روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی قیمت1لاکھ 92ہزار 473روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1960ڈالر پر آگیا۔ منگل کے روز انٹر بنک‘ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر60پیسہ اضافہ سے 287.92روپے کی سطح سے بڑھ کر 288.52روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافہ سے 293روپے سے بڑھ کر 293.50 روپے ہو گئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 2روپے کمی سے 324اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1روپے کمی سے 376روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...