پاکستان کو سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا، علامی امداد کا بہت چھوٹا حصہ ملا: آئی ایم ایف

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستان کو سیلاب کے بعد کم امداد ملنے کا اعتراف کر لیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن ابھی تک عالمی امداد کا منتظر ہے۔ آئی ایم ایف نے مزید خطرات کی نشاندہی بھی کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق جنیوا ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے10.9 ارب ڈالر امداد کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم پاکستان کو اب تک عالمی امداد کا بہت چھوٹا سا حصہ ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن