لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے کلو ہوگئی۔ پہاڑی و دور دراز علاقوں میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ان کا کہنا ہے ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں، گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا حکومت اور اوگرا سرکاری قیمت پر گیس دستیاب کرنے میں ناکام ہوگئی۔ غریب ایل پی جی دکانداروں کے خلاف آپریشن بند کیا جائے۔ پلانٹوں سے سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔
ایل پی جی 10روپے کلومہنگی، 220 روپے کلو ہوگئی
Jul 26, 2023