اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیپرا نے بجلی کے نرخ بڑھانے کے بارے میں حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 سے 7.50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ بنیادی قیمت 42.72روپے تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت اوسط بنیادی قیمت 24روپے82 پیسے یونٹ ہے، جو اوسط کی بنیاد پر بڑھ کر 29روپے 78پیسے یونٹ ہو جائے گی۔ یہ اضافہ یکم جولائی سے کیا گیا ہے، اور حکومت اب اس کا باضابطہ نوٹیفکشن جاری کرے گی۔ نان پروٹیکٹڈ ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوجائے گا، ماہانہ101 سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوجائے گا، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے ہوجائے گا، ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوجائے گا، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے ہوجائے گا، ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے ہوجائے گا، ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے ہوجائے گا، ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپے ضافے سے 42.72 روپے ہوجائے گا ،سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوجائے گا ،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گاماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا ،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار رہے گا۔201 سے300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے5روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہو گی۔ ایک سے سو یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ کی نئی قیمت 16 روپے 48 پیسے ہوگی، 700 یونٹ سے زائد ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 42 روپے 72 پیسے ہوگی، ٹائم آف یوز تھری فیز پیک آور فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 41 روپے 60 پیسے ہوگی۔ کمرشل انڈسٹریز، زرعی استعمال سمیت دیگر شعبوں کے لیے یونٹ بجلی ساڑھے سات روپے مہنگی ہو جائے گی۔ نیپرا کے ممبر سندھ رفیق شیخ کا اضافی نوٹ فیصلے کا حصہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے سے سبسڈی دینا مسئلے کا حل نہیں، پاور سیکٹرکی نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے سسٹم میں بہتری لائی جائے۔
بجلی 7.50روپے یونٹ تک مہنگی،نیپرا نے حکومتی درخواست منظور کرلی
Jul 26, 2023