واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویرانٹ پٹیل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا۔ افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی۔ امریکہ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گا۔ رہنماؤں نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی۔ پاکستان میں حکام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی پر اظہار کرتے رہتے ہیں۔ خواتین کے انصاف کیلئے بھارتی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارتی متاثرہ خواتین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ آزاد پریس اور باخبر شہری کسی بھی قوم کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران اور صدمے والی تھی۔ منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ بھارتی حکام تمام گروپس کی جان و مال کی حفاظت کریں۔ کسی امریکی عہدیدار کا دورہ افغانستان کا کوئی پلان نہیں۔ عالمی شناخت کیلئے طالبان کو ان اقدامات کا اور پالیسیوں کا انتخاب کرنا ہو گا جس کا کہنا تھا امریکہ غور سے دیکھ بھی رہا ہے اور ضرورت کے مطابق کارروائی بھی کرے گا۔
بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران کن‘ صدمہ ہوا: امریکی محکمہ خارجہ
Jul 26, 2023