غزہ(نوائے وقت رپورٹ) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کر کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ نابلس میں سرچ آپریشن کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ اگر اسرائیلی فوج نوجوانوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرتے تو ان کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مسلح نوجوان ایک کار میں سوار تھے جنہیں روکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ اہلکاروں کی اپنے دفاع میں کی گئی جواب فائرنگ میں تینوں نوجوان ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کی گاڑی سے تین ایم16 رائفلیں اور دیگر ممنوعہ سامان ضبط کر لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، مزید 3فلسطینی نوجوان شہید
Jul 26, 2023