پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر سمیرا ملک بھی پارٹی سے علیحدہ

لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سینیئرنائب صدرسمیرا ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا 9 مئی کو قومی تنصیبات اور اداروں پر حملے کیے گئے اس کی مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔ سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...