فیروزوالہ( نامہ نگار ) کوٹ عبدالمالک، پیپلز کالونی فیروز والا اور رچنا ٹاؤن کے علاوہ دیہی علاقوں میں مختلف مقامات پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے نا قص و غیر معیاری آئس کریم کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ بچے گلے اور پیٹ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئس فیکٹر ی مالکان نے مال کمانے کیلئے اپنے کارندے بھرتی کئے ہوئے جو مختلف گلی محلوں میں کھڑے ہو کر سائیکل ریڑھیوں پر 20روپے سے لے کر50روپے تک کی قیمت کی قلفیاں اورآئس کریم فروخت کررہے ہیں۔
فیروز والہ : نا قص ‘ غیر معیاری آئس کریم کی کھلے عام فروخت
Jul 26, 2023