ایمرجنسیز سے بچنے کی آگاہی کا دن منایا گیا

لاہور(نامہ نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈوبنے کی ایمرجنسیز سے بچنے کی آگاہی کا دن منایا گیا ۔ترجمان ریسکیو  1122پنجاب فاروق احمد نے کہا ہے کہ سال 2023 میں 687 ڈراوننگ ایمرجنسیز پہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز فراہم کرچکا ہے۔سال 2023 میں 495 افراد کی ڈوبنے سے اموات واقع ہوئیں۔سب سے زیادہ 381 ڈوبنے کی ایمرجنسیز کے واقعات نہروں میں رپورٹ ہوئے۔126 ڈراوننگ ایمرجنسیز دریاؤں، 56 سیوریج ڈرین اور 123 ایمرجنسیز مختلف جگہوں سے رپورٹ ہوئیں۔حالیہ سال ڈراوننگ ایمرجنسیز میں 32 لوگوں کو ریسکیو کرکے موقع پہ فرسٹ ایڈ اور 54 کو ریسکیو کر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ریسکیو کے آغاز 2004 سے اب تک 16699 ڈراوننگ ایمرجنسیز پہ ریسپانڈ کیا جا چکا ہے۔2004 سے اب تک 9307 افراد کی ڈراوننگ ایمرجنسیز میں اموات ہوئیں جبکہ 1640 لوگوں کو فرسٹ ایڈ اور 2826 لوگوں کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن