زیر التواء مقدمات کے چالان جلد جمع کرانے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت زیر تفتیش مقدمات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ڈاکٹر انوش مسعود نے قتل، اقدام قتل، اندھے قتل کے مقدمات کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا۔زیر التواء مقدمات میں درپیش مسائل بارے دریافت کیااور جلد چالان جمع کروانے کا حکم دیا۔خاموش ملزمان اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چالان کے تناسب میں بہتری کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تفتیشی افسران کیساتھ مقدمات کی جلد یکسوئی کیلئے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں۔تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کیلئے پراسیکیوٹرز سے کو آرڈینیشن کریں۔متحرک گینگز سمیت اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر انوش مسعود نے محنتی تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں تعریفی اسناد بھی دیں۔

ای پیپر دی نیشن