کوئٹہ سے لاہور منشیات کی سمگلنگ ناکام ‘2ملزم گرفتار‘ 30کلو منشیات برآمد

لاہور(نامہ نگار)شادمان پولیس نے کوئٹہ سے لاہور منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی اور دو ملزم گرفتار کر کے 30کلو منشیات برآمدکر لی ہے ۔ شادمان پولیس نے پر شادمان مارکیٹ ناکے پر کوئٹہ سے لاہور منشیات سمگلنگ کرنیوالے گروہ کے سرغنہ امین اور جنیدکو گرفتارکر لیا ہے ۔دونوں ملزمان کار میں کوئٹہ سے لاہور منشیات سمگل کر رہے تھے۔ملزمان گاڑی کی سیٹوں کے نیچے منشیات چھپا کر لا رہے تھے۔ملزمان سے 30 کلو چرس اور 30 ہزار نقدی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...