لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ خالد حسن اور مولانا مجیب الرحمن ودیگر نے سویڈن میں ایک مرتبہ دوبارہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے افسوناک واقعہ کی شدید مذمت اور غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں آئے روز اسلامو فوبیا اورآزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالتؐ اورقرآن مجید کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی افسوسناک، بدترین اسلام و مسلم دشمنی اور عالمی امن تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ا س کی وجہ سے امت مسلمہ میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب پایا جارہا ہے مسلمان کسی صورت بھی توہین رسالت ؐ اورقرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ مسلمان قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلق کومذیدمظبوط بناتے ہوئے خود اور اپنے بچوں کو بھی قرآن مجید کے حافظ اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والابنائیں انہوں نے کہا کہ آج اسلام یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اس قسم کے مذموم واقعات سے اسلام کاراستہ نہیں روکا جا سکتا۔