فیروز والہ( نامہ نگار) محکمہ صحت ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سپلائی ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی 1000 سی سی گلوکوز کی بوتلوں کی سرکاری شفاء خانوں کو سپلائی روک دی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ یہ بوتلیں اکوڑہ خٹک صوبہ کے پی کے میں کام کرنے والی ایک دواساز فرم نے سپلائی کی تھیں جن کی رینڈم ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیکنگ کرائی گئی تو وہ انسانی صحت کیلئے مضر پائی گئیں جس پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے ان بوتلوں کی ضلع بھر کے سرکاری شفاء خانوں میں سپلائی روک دی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عثمان جلیس نے محکمہ صحت کے اکاؤنٹنٹ جہانزیب خان کے خلاف سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور فرضی نام سے ادویات سپلائی کرنے والی فرم چلائے جانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہے یہ تحقیقات ایک تحریری درخواست پر شروع کی گئی ہے۔
فیروز والہ : محکمہ صحت میں 1000 سی سی گلوکوز کی بوتلوں کی سرکاری شفاء خانوں کو سپلائی روک دی گئی
Jul 26, 2023