قرآن مجیدانسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے: ثمینہ سعید

Jul 26, 2023

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ قرآن مجید قیامت تک کے لئے انسانیت کی رشد و ہدائت کا سرچشمہ ہے اس لازوال کتاب کی تقدیس کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کی روح اور اپنی جانوں سے قیمتی فعل ہے ،ڈنمارک میں شر پسندوں کی جانب سے اہانت قرآن کے واقعات شدید قابل مذمت اور قابل سزاجرم ہے اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی جانب سے اس قبیح حرکت کو جرم نہ گرداننا مزید شرمناک ہے ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سکرٹریز ثمینہ سعید ،ڈاکٹرحمیرا طارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی امور خارجہ ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق اور صدر لاہور عظمی عمران نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے مسلم دنیا کے دل چھلنی ہیں اور اسے انفرادی عمل کہہ کر کلین چٹ نہیں دی جاسکتی،ایسے واقعات کو روکنا ہوگا، آج مسلم دنیا کو کردار کے غازی حکمرانوں کی ضرورت ہے جو قرآنی تعلیمات پر خود عمل پیرا ہوکر دنیا کے سامنے عملی نمونہ پیش کرسکیں ۔

مزیدخبریں