ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے محرم الحرام صفائی پلان پر عمل درآمد جاری

لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے محرم الحرام صفائی پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ محرم الحرام صفائی پلان کے مطابق شہر بھر میں قائم امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی اور دھلائی مکمل کر لی گئی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا امام بارگاہوں کی واشنگ پلان کے حوالے سے کہنا ہے کہ تمام ٹاؤنز میں 600 سے زائد عملہ اور مشینری تینوں شفٹوں میں محرم الحرام صفائی آپریشن پر مامور ہیں۔عاشورہ سے قبل 120 بڑی امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی آپریشن کرکے دھلائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ جلوسوں کے روٹس پر موجود کنٹینرز کو بر وقت خالی کیا جا رہا ہے۔صفائی انتظامات کی نگرانی ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم سے یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی، علی رضا آباد رائیونڈ، اور ٹھوکر گاؤں میں جلوس کے راستوں پر  صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔راوی ٹاؤن میں 13، شالیمار ٹاؤن میں، عزیز بھٹی ٹاؤن میں 7،گلبرگ ٹاؤن میں 21، علامہ اقبال ٹاؤن میں 16 امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنا لی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...