لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سوتیلے باپ کے تشدد سے 4سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوںنے کہا کہ سوتیلے باپ کے تشدد سے 4سالہ بچے کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔شیرا کوٹ لاہور میں ملزم بچے کو قتل کرنے کے بعد بچے کی لاش پاکپتن لے گیا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔