لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں جمیل نے کہا کہ سیدنا حسن اورسیدناحسین نواجانان جنت کے سردارہیں،آپؓ دونوں کے فضائل ومناقب کے حوالے سے احادیث،سیرت ،سوانح اورتاریخ کی کتابیں بھری پڑی ہیں،حضورنبی کریم نے فرمایاتھا’’اے رب کریم مجھے حسن وحسین سے پیارہے ،توبھی ان دونوں سے پیارکراورجوان دونوں سے پیارکرے تواس سے بھی پیار کر۔‘‘میاں محمدجمیل نے کہاکہ سیدنا امام حسن ؓاورسیدامام حسینؓ نے اصلاح امت کے لیے جدوجہدکی اوراپنی زندگیاں اللہ تعالٰی کی توحید اورشریعت مصطفٰی کے لیے وقف رکھیں۔اپنے ناناحضور کی شریعت کی خوب خوب پاسداری کی۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ صحابہ کرام نے دونوں کی عزت وتکریم اوراحترام کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا۔انہوں نے کہا کہ امت پر فرض ہے کہ وہ جہاں سیدنا امام حسینؓ کے فضائل ومناقب بیان کرتے ہوئے تاریخ میں ضرب المثل بن جانے والی ان کی جدوجہدکا تذکرہ کرے وہیں امت مصطفٰی پرسیدنا امام حسنؓکے احسان کا تذکرہ بھی لازم ہے تاریخ اسلام میں اس سال کو’’عام الجماعۃ‘‘ کے نام سے یادرکھاجاتا ہے۔