لاہور(نامہ نگار)6ستمبروحدت روڈ تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر مدنی مسجد اقبال ٹاؤن، جامع مسجد غازی رائے ونڈ اور جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں اجلاس منعقد کیے گئے اور 6ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِمغرب عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جو کہ کرکٹ گراؤنڈ وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہورہی ہے کی تیاری کا جائزہ لیاگیا اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ علماء کرام نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالشکورحقانی، مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمداشرف گجر،مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا محمدحسین، مفتی خلیل الرحمن، مولانا زبیرجمیل، مولانا معاویہ محمود مکی، مولانا کلیم اللہ جمیل، مولانا قاضی عبدالودود، مولانا عبدالرحمن ودیگر علماء نے ا ن اجلاسوں میں شریک تھے۔