لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، امتیاز طاہر ، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ تنخواہوں و پنشن میں وفاق کے برابر اضافے کی منظوری آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب پر اساتذہ وملازمین کے بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اساتذہ وملازمین نے 5 دن سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے شدید گرمی و حبس میں دھرنے میں شرکت کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اگر اسی طرح ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی جدوجہد میں شامل رہے تو قوی امید ہے کہ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جلد منسوخ ہو گا مشیر وزیر اعظم ملک محمد احمد خان نے جس طرح پنجاب کے 15 لاکھ ملازمین کو وفاق کے برابر تنخواہیں اور پنشن دلوانے میں اہم کلیدی کردار ادا کیا۔