لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے لیے گڈ کورننس ضروری ہے، سروس ڈیلیوری کو بہتر کیا جائے۔ انتظامی اور مالی خودمختار ی کو مضبوط و مستحکم رکھنے کے لیے متعلقہ شعبے ہمہ وقت سرگرم عمل۔ وقف اثاثہ جات کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔جس کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وقف املاک سے حاصل ہونے والی آمدن سے علمی و دینی کے ساتھ، سماجی و فلاحی منصوبہ جات کی ترویج جاری ہے۔ اسلامی اقدار کی ترویج حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف کی اسلامی روایت اور تاریخ بہت معتبر ہے۔ اس کی حرمت کو مضبوط بنا نے اور سوسائٹی کے لیے اسے مفیدبنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وہ، اس ضمن میں ایوان اوقاف میں شعبہ اسٹیٹ اوقاف کی طرف سے ڈیر ہ غازی خان زون کی وقف املاک کے متعلق دی گئی پریذنٹیشن/ بریفنگ کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے۔
تعمیر و ترقی کے لیے گڈ کورننس ضروری ہے:طاہر رضابخاری
Jul 26, 2023