لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت عامر میر نے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عامر میر نے ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کو ایران اور پاکستان کے سیاحتی مقامات تک بلا تعطل رسائی دینے کی ضرورت ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے عامر میر کو تجویز دی کہ دونوں ممالک کے تاریخی شہروں کو جڑواں قرار دینے پر کام کیا جائے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ لاہور میں فردوسی اور تہران میں علامہ محمد اقبال کے مجسمے نصب کیے جائیں۔ عامر میر نے ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس حوالے سے جلد از جلد عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔
عامر میر کی ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر سے ملاقات
Jul 26, 2023