لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بارٹر ٹریڈ کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور نے کی۔ اس تقریب میں تاجروں کا ایک بڑا اجتماع دیکھا گیا جو بارڈر ٹریڈ کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے بے چین تھے۔خالد حسین، سی ای او خالد ایسوسی ایٹس نے تفصیلی پریزنٹیشن دی جبکہ لاہور چیمبرکے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر میاں عتیق الرحمن اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ممبر ادیب اقبال شیخ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔