لاہور( لیڈی رپورٹر)لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (LMDC) لاہور 1997 میں پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر میںقائم کیا جانے والا پہلا میڈیکل کالج تھا۔ سال2023 میں اسے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹی کا چارٹر دے دیا گیا ہے۔ لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز Lahore UBAS))6 فیکلٹیز میں18 انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز آفر کر رہی ہے۔ اب چارٹر کا درجہ ملنے کے بعد لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز Lahore UBAS)) پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ کی چوتھی (4th) یونیورسٹی بن گئی ہے۔