لاہور ( کامرس رپورٹر)نگران وزیر جنگلات و جنگلی حیات پنجاب بلال افضل نے کہا ہے کہ ایکو سسٹم کو بچانے کے لیے جنگلات اور جنگلی حیات کا نہ صرف تحفظ ضروری ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کرنا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز لاہور کے نواح میں چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کر رہے تھے جہاں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب مبین الہی ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر عمران ستار اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر جنجوعہ نے انہیں بریفنگ دی۔ بلال افضل نے چھانگا مانگا جنگل میں قائم وائلڈ لائف پارک اور ہرن سفاری کا دورہ کیا انہوں نے جانوروں اور پرندوں کو یہ پنجروں کا بھی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چھانگا مانگا سفاری میں موجود ہاگ ڈیئر کی گنتی کرائی جائے تاکہ ان کی افزائش کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جا سکیں۔