لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم کردیا گیا۔ بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کیخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ اؤٹ رہے۔