نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) عطائیوں کے ڈیرے نوجوان نسل نشے میں مبتلا جگہ جگہ میٹرنٹی ہوم کھل گے زچہ بچہ کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں محکمہ صحت حکام مبینہ طور پر ملوث میڈیکل سٹور مالکان ہر بیماری کا علاج کرنے لگے شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ عطائیوں نے کلینک بنا رکھے ہیں جہاں پر ہر بیماری کا علاج کیا جاتا ہے اور حالت غیر ہونے پر ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے جہاں پر سادہ لوح انسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں نارنگ شہر میں درجنوں میڈیکل سٹور مالکان نے ات مچا رکھی ہے جو سرعام نوجوان نسل کو نشہ آور ٹیکے گولیاں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔ محکمہ صحت کارروائی سے گریزاں ہے اور مبینہ طورپر منتھلی لے کر خاموشی اختیار کی جاتی ہے شہریوں نے وزیر صحت پنجاب سیکرٹری صحت سمیت متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نارنگ و نواح میں جگہ جگہ عطائیوں کے کلینک ‘ شہریوں کا احتجاج
Jul 26, 2023