شیخوپورہ: انتظامیہ کی ملی بھگت‘ شہر بھر میں بغیر نقشہ عمارتیں تعمیر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل شیخوپورہ کی انفورسمنٹ برانچ کے انسپکٹرز اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے جنڈیالہ شیرخان ،بھکھی ،فیصل آباد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مارکیٹیں، شادی ہال(مارکیاں)پٹرول پمپس ، دکانیں اور دیگر عمارتیں بغیر نقشہ کے تعمیر ہوگئیں مذکورہ افسروں نے معمولی لالچ کر کے خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ضلع کونسل شیخوپورہ میں چیف افسر سمیت دیگر افسروں کا دفتر سے غائب رہنے کی وجہ سے مذکورہ افسران اوراہلکاران بھی دیدہ دلیری سے کرپشن کرنے میںمصروف ہیں انفورسمنٹ انسپکٹرز اور فیلڈ ورکرز کی نوتعمیر شدہ بلڈنگز مالکان سے مبینہ ڈیل کی وجہ سے نقشہ برانچ میں نقشہ پاس کرانے کیلئے فائلیں بھی جمع نہیں ہوتی جس سے نقشہ برانچ کے افسران اہلکاران بھی ہاتھوں پر ہاتھ دہرے بیٹھے رہتے ہیں جبکہ جو فائلیں جمع ہیں وہ بھی ان افسران اور اہلکاران کی وجہ سے نامکمل ہیں جن پر اعتراضاف لگا کر دوبارہ انفورسمنٹ برانچ کو بھیجوا دیا جاتی ہیں۔ رابطہ کرنے پر انچارج انفورسمنٹ برانچ نے بتایا کہ انسپکٹرز کو غیر قانونی تعمیرات کی لسٹ دی ہے اور کارروائیاںبھی کی جارہی ہیں باقی افسروں کا دفتر میں نہ آنا انہیں ہی معلوم ہے کیونکہ وہ ’’افسر‘‘ ہیں اس ہم کچھ نہیںکرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن