ہائیکورٹ :الائونسز نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے الائونسز نہ دینے کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کلرک کی درخواست پر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم پر درخواست گزار اور دیگر ملازمین کو مستقل کیا گیا، اتھارٹی درخواست گزار کو تنخواہ کے علاوہ الائونسز نہیں دے رہی ہے، درخواست گزار کیخلاف امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن