لاہور (کلچرل رپورٹر) گنگا رام ہسپتال کا گیٹ نمبر 3 تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ مرکزی دروازے پر پانی جمع ہونے سے مریضوں و لواحقین کو آمد ورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور خاموشی پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تین روز گزر جانے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے پانی کی نکاسی اور صفائی کے لئے اقدام نہیں کیا۔