لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے برقی آلات سمیت عارضی استعمال کی اشیا ء کے ٹینڈروں کی بولی کو عدالت فیصلے سے مشروط قرار دے دیا ،عدالت نے میونسپل کارپوریشن سے تحریری جواب طلب کرلیا ، ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ٹینڈرز کی بولی کیلئے اسے دو مرحلوں میں تقسیم کرنا قانون کے مطابق نہیں ہے، عارضی اشیاء کیلئے ٹینڈرز کی بولی قانون کے تحت ہی مرحلے میں مکمل ہونی چاہئے، استدعا ہے کہ عارضی اشیا کے ٹینڈرز کیلئے کارپوریشن کو ایک مرحلے میں بولی کرنے کا حکم دیا جائے۔
ہائیکورٹ: برقی آلات سمیت عارضی استعمال کی اشیا ء کے ٹینڈروں کی بولی کو عدالتی فیصلے سے مشروط قراردیدیا
Jul 26, 2023